شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اس سلسلے میں ہمہ جہت جدید اصلاحات متعارف کرائی گئی ہے تاکہ سروس ڈیلیوری کے معیار میں اضافہ اور محکمہ امور میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت شہریوں کیلئے کھلے ہیں اور وہ اپنے مسائل کے حوالے سے بلا روک ٹوک ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے شعبہ ٹائون پلاننگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کے افسران سے کہا کہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں، ناجائز تعمیرات، غیر قانونی کمرشلائزیشن، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہنا چاہیئے اس سلسلے میں لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت ضرور چیک کر لیں تاکہ بعد میں انہیں کوئی مشکل یا پریشانی نہ ہو۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ درخواست گزاروں کو ٹائم لائن کے مطابق ریلیف فراہم کریں اس سلسلے میں بلاجواز تاخیر یا سرکاری کام میں کوتاہی کو قطا برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں