ADCٹوبہ کی زیر صدرات ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی افسران، بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بھٹہ ورکر یونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں بھٹہ جات کے متعلق شکایات،کم از کم اجرت پر عملدرآمد،جبری مشقت،سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرائ سمیت دیگر معاملات کا تفصیلا جائزہ لیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے سوشل سیکیورٹی کارڈ، کم از کم اجرت پر عملدرآمد اور چائلڈ لیبر سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، حوالے سے افسران فیلڈ میں رہ کر مکمل عملدرآمد کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری زمہ داری ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوںنے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ انہوںنے کہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں