اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق اللہ کا درسگاہ خدمت مرکز کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد عتیق اللہ خان ترین کا درسگاہ خدمت مرکز کا دورہ ڈائریکٹر خدمت پروگرامز رائے محمد ناصر نقشبندی سے تفصیلی ملاقات درسگاہ خدمت مرکز کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی منصوبہ جات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت ایک مقدس فریضہ ہے اس کے لیے درسگاہ کی کوششوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ اس موقع پر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ ینگ ٹریڈرز کے رہنما شیخ فرحان علی’ جناح ٹائون کے صدر رائے محمد عودے حسین خاں، ممتاز سماجی شخصیت حاجی غلام رسول انصاری ،شیخ محمد نعیم بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو صاف پانی فراہمی منصوبہ جات ،معذور افراد کی بحالی ،وہیل چیئر پراجیکٹ ،صحت و تعلیم ،ماہانہ کفالت پروگرام سمیت دیگر شعبہ جات کے متعلق بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں میں فری تعلیمی اسکالر شپ اور کتب بھی تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں