گارڈ ایسوسی ایشن کے صدر منصور سفری ریٹائر ہو گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے مرکزی رہنما اورگارڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد منصور سفری کے اپنی فائنل ریٹائرمنٹ پر بذریعہ قراقرم ایکسپریس فیصل آباد اسٹیشن پر پہنچنے پرپریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی ہدایت پر چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری ، زونل صدر ظہیر الدین بابر، نور الدین، طاہر ، بابر نواز، عبدالسمیع، ساجد عمران،عبد الرحمن، نور احمد،محمد کاشف، اور دیگر زونل اور لوکل کمیٹی کے زمہ داران اور پریم کے کارکنان نے پر جوش استقبال کیا اورپھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالدمحمودچوہدری اورطاہرنے کہاکہ منصور سفری نے اپنی 37سالہ سروس میں مزدوروں کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کامظاہرہ کیا جس کا اظہارریلوے ملازمین اور مزدوروں نے ان کا استقبال کرکے کیا۔انہوں نے دوران ملازمت جس دیانت داری اور فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دیئے وہ ریلوے کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔اس موقع پر منصور سفری نے پریم یونین اور اس کے صدر شیخ محمدانور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شیخ محمدانور ریلوے ملازمین کے حقوق کی جنگ جس انداز سے لڑ رہے ہیں وہ فقیدالمثال ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے اپنا استقبال کرنے پر ریلوے ملازمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ اس محبت کو ہمیشہ یادرکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں