14 سالہ کھلاڑی کی تیز رفتار سنچری کی دھوم

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)وائیبھو سوریاونشی نے 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل 2025ء میں تاریخ رقم کردی، برق رفتار سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔آئی پی ایل 2025ء کے ایک تاریخی مقابلے میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔ صرف 14 سال کی عمر میں نوجوان کھلاڑی نے بطور بھارتی کھلاڑی تیز ترین سنچری بنا کر ناصرف آئی پی ایل بلکہ کسی بھی بھارتی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔گجرات ٹائٹنز کے خلاف 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وائیبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین جبکہ لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں