فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) شعبہ کنسٹرکشن نے فیصل آباد،میانوالی، سرگودھا اورجھنگ کے اضلاع میں جولائی 2024سے مارچ 2025 کے دوران45نئے فیڈرز کو 1208.303 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے ان فیڈرز کی تکمیل سے فیسکو کو47.698ملین کلوواٹ آور کی بچت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر ریجن بھر میں نئے گرڈز اورفیڈرز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔اس سلسلے میں شعبہ کنسٹرکشن نے پراجیکٹ ڈائریکٹراحمد علی شاہ کی زیر نگرانی نے فیصل آباد میں 420.322ملین روپے کی لاگت سے16،496.021ملین کی لاگت سے جھنگ میں 16،250.936ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 9فیڈرز جبکہ 41.024ملین روپے کی لاگت سے میانوالی میں 4فیڈرز کو مکمل کر لیا گیاہے۔ ان نئے فیڈرز کی تکمیل سے فیسکو کو لاسز میں کمی سے کثیر سرمایہ کی بچت ہو گی اور صارفین کو کوالٹی سروس مہیا ہو گی۔علاوہ ازیں ان فیڈرز کی تکمیل سے آئندہ موسم گرما میں بجلی کی ٹرپننگ اوروولٹیج کی کمی بیشی جیسی شکایات کا بھی مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔




