سوشل میڈیا پر مزدوروں سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ،ملزمان گرفتار

صفدرآباد(نامہ نگار)مزدوروں سے ناروا سلوک کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل،دو با اثر افراد گرفتار۔اطلاعات کے مطابق گائوں رتیاں آرائیاں میں بااثر ملزمان نے ہارڈ ویسٹر مشین کی درست صفائی نہ کرنے پرمجاہد اور کامران کو مشین کے اوپر چڑھا کر کان پکڑوا دیئے اور ویڈیا بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔مجاہد اور کامران گندم کی کٹائی کے سلسلے میں ہارڈ ویسٹر مشین پر بطور مزدور کام کر رہے تھے۔پولیس افسران نے اس پر فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے با اثر ملزمان نصیر اور سخاوت کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں