نعت خواں سیدزبیب شاہ کی عبدالحسیب ٹیپو کی رہائشگاہ آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں مصطفیۖ سید زبیب مسعود شاہ بخاری کی حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو اور انا عبدالحسیب ٹیپو کی رہائش گاہ پر آمد پر ان پر پرتپاک استقبال کیا’ میلاد کمیٹی کے ممبران حاجی محمد تفسیر ، اسلم راہی، حاجی عبد الطیف، حاجی رانا ذولفقار علی، رانا عبد السمیع ٹیپو، رانا عبد الرحمان ٹیپو، رانا مظہر فرید ٹیپو، عابد غنی، ملک اسلم، ملک سرفراز، ملک عطاء محمد شہزاد و دیگر احباب نے حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو اور رانا عبدالحسیب ٹیپو کے ہمراہ سید زبیب مسعود شاہ بخاری کا گرمجوشی سے استقبال کیا’ ان پر پھولوں پتیاں نچھاور کیں اور انہیں مالائیں پہنائیں’ اس موقع پر سید زبیب مسعود شاہ بخاری نے حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو اور انا عبدالحسیب ٹیپو سمیت میلاد کمیٹی کے تمام ممبران کا اس قدر پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نعت گوئی اللہ تعالیٰ کی عطاء ہے’ یہ ہرشخص کے حصے میں نہیں آتی’ میں رب کریم کا شکرگزار ہوں کہ ان خاص عنایت مجھ جیسے گنہگار پر ہوئی اور میں شہرشہر حضورۖ کی ثناء خوانی کر رہا ہوں’ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری اس نیک کوشش کو قبول فرمائے اور اس نعت گوئی کے صدقے میری اور میرے والدین کی نجات نصیب فرمائے’ اس موقع پر سید زبیب مسعود شاہ بخاری نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا ‘ اس موقع پر حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو اور انا عبدالحسیب ٹیپو نے کہا کہ آپ جیسے عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان کا ہماری رہائش گاہ پر آنا ہمارے لئے کسی انعام سے کم نہیں’ آپ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبۖ کی ثناء خوانی کیلئے چن لیا ہے’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل اور صحت میں اضافہ فرمائے اور آپ اسی طرح حضور نبی کریمۖ کی ثناء خوانی کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں