فیصل آبادالیکٹرونکس ایسوسی ایشن کا افواج پاکستان کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ چل کر ملک کا دفاع کرنے کا اعلان کر دیا’ انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں’ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا سپہ سالار جنرل عاصم منیر ہے’ اس بات کا اعلان انہوں نے اجلاس کے دوران کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ چیئرمین چوہدری امانت علی’ سابق جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدورخرم شہزاد’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل و دیگر مقررین نے کہا کہ پوری قوم فوج کی ڈھال بن کر کھڑی ہے’ اگر انڈیا نے کسی قسم کی کوئی جارحیت کی تو ہماری آرمی ہائی الرٹ ہے’ کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دینے کیلئے سرحدوں پر موجود ہے’ مقررین نے کہا کہ پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے’ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم افواج پاکستان کے ساتھے کھڑے ہیں’ ہماری فوج میں اتنی صلاحیت اور طاقت ہے کہ وہ ارض وطن کے چپے’ چپے کی حفاظت کر سکے اور دشمن کے دانت کھٹے کر سکے’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم اور افواج کو اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جس کی وجہ سے دشمن پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا’ مقررین نے کہا کہ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے’ اگر جنگ ہوئی تو تباہی دونوں طرف ہو گی’ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے’ افواج پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں