گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سدھار کے سامنے آوارہ کتوں کی بہتات،طالبات پریشان

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سدھار کے گیٹ پر آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لئے،طالبات کتوں کے ڈر سے سکول گیٹ میں داخل ہونے سے گھبرانے لگی ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سدھار کے سامنے آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس کی وجہ سے طالبات سکول کے گیٹ میں داخل ہونے کیلئے ڈر کے مارے دور کھڑی رہتی ہیں راہ گیر کتوں کو وہاں سے بھگاتے ہیں تاکہ طالبات سکول کے اندر داخل ہو سکیں لیکن آوارہ کتے پھر سے وہی ڈیرہ ڈال لیتے ہیں اس کے علاوہ داتا دی نگری،ملک آباد ، چراغ آباد، صدیقیہ کالونی، حمزہ ٹائون، کریم گارڈن کے علاوہ خالی پلاٹوں ،قصابوں کی دوکانوں اور ہوٹلوں کے قریب درجنوں کی آوارہ کتوں کی بھر مار ہے آوارہ کتے درجنوں بچوں اور خواتین کو زخمی کر چکے ہیں۔ سدھار ،دھاندرہ اور گردونواح کے شہریوںملک عبدالرشید،ندیم بھٹہ،بشارت علی،بابر سہیل ،شیخ فہد،رانا طارق،اکبرعلی،مدثر علی و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں