صوبائی محتسب کے دفتری امور بارے آگاہی سیمینار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب کے دفتری امور اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار سے آگاہی کے لئے دفتر میونسپل کمیٹی تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر سمندری اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزرز صوبائی محتسب ڈاکٹر طارق سردار اور سید مبشر حسین شاہ نے دفتر صوبائی محتسب کے شفاف اور مثر احتسابی نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے شکایات درج کرانے کے قانونی طریقہ کار اور ان کے ازالے کے عمل کی وضاحت کی۔ مقررین نے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں نہ کسی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی فیس کی۔ سیمینار کے دوران شرکا کو شکایات درج کرانے کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیااور آگاہی کے فروغ کے لئے معلوماتی بروشرز تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر عوام الناس سے گزارش کی گئی کہ وہ دفتر صوبائی محتسب کے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ اور فوری انصاف کے حصول سے متعلق آگاہی حاصل ہو۔اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے ایڈوائزرز صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مفید اور معلوماتی سیمینار کے انعقاد کو عوام الناس کے لئے نہایت سودمند قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں