فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈی ایس ریلوے فاطمہ بلال کی ہدایت پر انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد نے فتح آباد’ شاہین آباد’ پٹھان کالونی’ غریب آباد سمیت دیگر ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے ریڈمارکنگ کرتے ہوئے سات دن کی مہلت دے دی’ دکانوں اور گھروں کو فوری طور پر خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر ڈی ایس ریلوے فاطمہ بلال کی زیرنگرانی انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد نے ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔ انہوں نے فتح آباد’ شاہین آباد نمبر1،2، پٹھان کالونی’ غریب آباد اور دیگر ملحقہ آبادیوں کا سروے کر کے رپورٹ لاہور بھجوا دی اور مذکورہ آبادیوں میں کمرشل ودکانوں پر ریڈمارکنگ کرتے ہوئے 7دن کے اندر اندر دکانیں اور گھروں کو خالی کرنے کے نوٹس ارسال کر دیئے اور اگر کسی نے دکان یا گھر خالی نہ کیا توآپریشن کے دوران پختہ تجاوزات کو مسمار کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا جائے گا۔




