2مبینہ پولیس مقابلے،2ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ ملانپور چوک میں سی سی ڈی مدینہ ڈیژن کے انچارج سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگایا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی ڈاکو جان کی بازی ہار گیا۔ زخمی ڈاکو الٰہی بخش نامی ایوب کالونی فیصل آباد کا رہائشی تھا جو قتل ،ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس نے ساتھی ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 79موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والہ نے بتایا کہ 79موڑ پر پولیس نے ناکہ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی تو اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس’ موٹرسائیکل سکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس پارٹی نے دیکھا تو ایک ڈاکو مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، جبکہ مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت محمد عامر ولد بوٹا سکنہ منصورآباد کے نام سے ہوئی جوکہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ ڈاکو کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہری سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں