ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی’ لاکھوں کی مشینری وسامان جل گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) شورکوٹ روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا سامان ومشینری جل گئی’ ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ شورکوٹ روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ٹیکسٹائل مل میں آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو1122 کی 10گاڑیوں اور 40سے زائد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں