20 کلو آٹے کا تھیلا 1230 روپے کا ہو گیا

لاہور (بیوروچیف) مہنگائی کی نئی لہر میں آٹے کی قیمتوں کو بھی نہ بخشا گیا، اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1230روپے تک جا پہنچا ہے جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق صرف دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں 130روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل یہی تھیلا 1100روپے میں دستیاب تھا۔دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہے۔ ان کے مطابق گندم فی من 2300روپے سے زائد میں خریدی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں اس کی قیمت نسبتاً کم تھی۔فلور ملز مالکان کا موقف ہے کہ اگر گندم کی قیمت مستحکم ہو جائے تو آٹے کی قیمت میں بھی کمی آ سکتی ہے بصورت دیگر مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں