نائلہ کیانی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کیلئے پرعزم

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کی کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اگلی چوٹی سر کرنے کیلئے پیش قدمی شروع کر دی۔نائلہ کیانی کی نظریں دنیا کی نیپال میں واقع تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جونگا کو سر کرنے پر مرکوز ہیں جس کی بلندی 8,586 میٹر ہے، پاکستانی خاتون کوہ پیما کینچن جونگا کے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما 7 دن کی ٹریکنگ کے بعد کینچن جونگا کے بیس کیمپ پر پہنچیں گی۔نائلہ کیانی اس ماہ کے آخر میں کینچن جونگا سر کرنے کیلئے پرعزم ہیں، کینچن جونگا نائلہ کیانی کی8ہزار میٹر سے بلند12ویں چوٹی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں