فلم ساز محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔محمد علی نقوی کی اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم “ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وارکے ذریعے ملی، جسے بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کیلیے یہ چوتھی نامزدگی ہے۔2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔محمد علی نقوی نے ایمی ایوارڈمیں نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں