شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی سینما کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان سال 2025کے دنیا کے 10امیر ترین اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں’شاہ رخ خان 2025کے 10سب سے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریبا 87کروڑ 65لاکھ ڈالر ہے’ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں جیسے بریڈ پٹ، جارج کلونی، ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو یہاں تک کے جیکی چن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں