THQہسپتال جڑانوالہ میں اینستھیزیاکی سیٹ خالی،آپریشن التواء کا شکار

جڑانوالہ(صابر گھمن سے) جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں3ماہ سے اینستھیزیا(بے ہوشی) کی خالی سیٹ پر تعیناتی التوا کا شکار،آپریشن ملتوی ہونے پر مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگے داموں علاج معالجہ کروانے پر مجبور،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نادیہ کا دورہ بھی بے سود ثابت یوا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 16 اضلاع سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عرصہ دراز سے خالی سیٹوں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور جان بچانے والی ادویات کی کمی جیسے مسائل تاحال حل نہ ہو سکے ہیں جسکے باعث قیامت خیز گرمی میں دور دراز دیہاتوں سے علاج معالجہ کی خاطر کئی کلو میٹر کا سفر طے کرکے آنیوالے مریضوں اور انکے ورثا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 3 ماہ سے انسزیا کی خالی سیٹ پر تعیناتی مسلسل التوا کا شکار ہے جس پر ہسپتال میں آپریشن تعطل کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ایک طرف ایمرجنسی و حادثات کی صورت میں زخمی مریضوں کے بروقت آپریشن نہ ہونے پر نہ صرف ورثا کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب غریب اور مستحق مریضوں کے ورثا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اینستھیزیاڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہو چکے ہیں جڑانوالہ کی ابادی میں اضافہ کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کردہ ادویات بھی ناکافی ہیں جس کے باعث سرکاری ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں اور انکے ورثا میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریبا 3 ہفتے قبل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نادیہ ثاقب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پورے پروٹوکول سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات میں مزید بہتری کیلئے ادویات کی کمی کو دور کرنے اور خالی سیٹوں پر اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی جلد تعیناتیوں کا عندیہ دیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے کاغذی اور فوٹو سیشن تک دورے نہ صرف وقت بلکہ سرکاری خزانے کا بھی ضیاع ہے جبکہ مقامی منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بھی ہسپتال میں درپیش مسائل سے منہ موڑ رکھا ہے واحد سرکاری ہسپتال میں درپیش مسائل حل نہ ہونے پر پنجاب حکومت ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی مبینہ چشم پوشی پر اہلیان جڑانوالہ میں شدید تحفظات پیدا ہو چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ صرف انسزیا ڈاکٹر کی خالی سیٹ سمیت دیگر خالی سیٹوں پر بھی اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں فی الفور یقینی بنائی جائے تاکہ عوام حقیقی معنوں میں صحت کی بنیادی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں