مہاجر پرندوں کا عالمی دن10مئی کو منایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 10مئی کو منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں ،اداروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گاتاکہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے اور ان کے بہتر پرورش اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ہزاروں سال سے پرندوں کی یہ ہجرت قدرت کے ایک نفیس اور اعلیٰ حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔پرندوں پر کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40 فیصد سے زائد اقسام کی کمی واقع ہو چکی ہے۔گزشتہ 30 برس کے دوران مہاجر پرندوں کی آبادی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور ان میں سے تو بہت سے پرندے اب معدومی کا شکار ہیں، مزید براں دنیا کے 90 فیصد سے زائد مہاجر پرندے انسانی سرگرمیوں کے باعث غیر محفوظ صورتحال اور اپنی بقاء کی مربوط کو ششوں کی کمی کا شکار ہیں۔مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئے2006 ء سے ہر سال مئی کے دوسرے ہفتے کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد مہاجر پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور اْن کو قید رکھنے سے روکے جانے کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے، تاکہ کرہ ارض کے ایک اہم حیاتیاتی عنصر کی بقاء کو درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں