سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 204چک روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اقدام قتل کے مقدمہ میں ترمیم کرتے ہوئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 204چک کا رہائشی 35سالہ سفیان ولد محمد صدیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ عداوت کی بناء پر جب وہ کینال روڈ 204چک پل کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 204چک کے رہائشی 35سالہ سفیان ولد محمد صدیق کے سر میں گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں