اتحاد گروپ کی کامیابی غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے اعتماد کا اظہار ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے PMLN مہر حامد رشید انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نومنتخب صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ سینئر نائب صدر حاجی محمد سعید’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ جوائنٹ سیکرٹری محمد عبیداللہ’ فنانس سیکرٹری فرحان حیدر اور سیکرٹری نشرواشاعت رانا کلیم اللہ خاں کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچ گئے’ اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر حامد رشید نے کہااتحاد گروپ کے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی غلہ منڈی کے تاجروں کا ان پر غیرمتزلزل اعتماد ہے’ انہوں نے کہا کہ آپ کی شاندار بلامقابلہ جیت سے ثابت ہو گیا کہ غلہ منڈی کے تاجر صرف آپ پر ہی اعتماد کرتے ہیں اور اتحاد گروپ کو بھی اپنا مسیحا مانتے ہیں’انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ غلہ منڈی کی نئی کابینہ اپنے ووٹروںکے اعتماد پرپورا اترے گی اور منڈی کے مسائل کو پہلے سے بڑھ کر حل کروائے گی’ اس موقع پر غلہ منڈی کے صدر حاجی آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی نے سابق ایم پی اے مہر حامد رشید کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہماری فتح حق اور سچ کی فتح ہے’ ہم نے کبھی جھوٹ کی سیاست نہیں کی’ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہار اور جیت کا نام ہے’ شکست کے خوف سے منڈی کے ماحول کو خراب کرنا ٹھیک نہیں’ جب ہم ہارے تھے تو ہم نے کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کی تھی اور جمہوریت کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی’ اب آپ بھی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں اسی میں منڈی کے تاجروں کی بھلائی ہے’ انہوں نے مخالفین سے کہا کہ آئو مل کر منڈی کے تاجروں کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں