کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے ہرادیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4وکٹ سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، 8ویں اوور میں میچ بارش سے متاثر ہوا تو اسے 15، 15اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد نعیم کی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 160رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو 168رنز کا ہدف ملا۔کراچی کنگز نے مقررہ ہدف 3گیندوں قبل 6وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور میچ میں فتح اپنے نام کر لی۔کراچی کنگز کی طرف سے عرفان خان نے 21گیندوں پر 48رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں سعد بیگ 25، ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفٹ 24، 24، محمد نبی 15 اور ونس 13 رنز شامل تھے۔لاہور قلندرز کی طرف حارث روف اور ڈیرل مچل نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ بارش سے بالکل پہلے گری، 7 اعشاریہ 5 اوورز میں فخر زمان اور محمد نعیم نے 90 رنز کی شراکت قائم کی، آوٹ ہونے والے بیٹر نے 5 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 65 رنز کی باری کھیلی۔فخر زمان 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز 3 چھکوں اور 4 چوکوں سے مزین تھی، دیگر آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 18 رنز شامل تھے، باقی کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 4، میر حمزہ، عامر جمال اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی، ایونٹ میں عباس آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے۔اہم میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر ٹام کرن کی جگہ اسپنر رشاد حسین کو شامل کیا گیا۔دوسری طرف کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد علی اور عمیر بن یوسف کی جگہ حسن علی اور سعد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں