پاک فوج سے قوم کا ختم نہ ہونے والا رشتہ قائم ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد اور سینئر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسکے شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان سے قوم کا کبھی ختم نہ ہونے والا رشتہ قائم ہے قوم اس رشتہ کو کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کو انشاء اللہ کامیاب نہیں ہونے دیگی اور ہرقسم کی اندرونی و بیرونی سازشیوں کا مقابلہ کریگی آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا یہ بیان جراتمندانہ اور ملک دشمنوں کیلئے واضع پیغام ہے کہ وہ جتنی بھی سازشیں کر لیںاسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری مایہ ناز فوج وطن عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاستدانوںکو اپنی پنی انا کو دفن کرتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے مل بیٹھنا اور وطن عزیز کو موجودہ تشویشناک بحرانی کیفیت سے سے نکالنے کیلئے حب الوطنی کے جذبہ کو اپنانا ہوگاآرمی چیف جنرل عاصم منیرکا یہ بیان جراتمندانہ اور ملک دشمنوں کیلئے واضع پیغام ہے کہ وہ جتنی بھی سازشیں کر لیںاسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں