انجمن تاجران مدینہ ٹاؤن کے صدر وقاص گجر کی زیر قیادت فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر کی قیادت میں پاک فوج سے یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا’ ریلی کے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے چیئرمین محمد امین بٹ تھے’ ریلی میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ احمد قادری’ حسن چوہدری’ چوہدری فلک شیر’ اکبرانصاری’ عاشق حسین رضوی’ ندیم رضوی’ علام قاری غلام اللہ’ خواجہ خرم’ میاں افضل’ چوہدری خالد ڈوگر’ ملک فضل الرحمن’ چوہدری سلیم گجر’ چوہدری شہباز گجر’ رانا مجید’ سید عباس حیدر’ بابا چشتی’ قاری ناصر چشتی’ قاری یوسف نقشبندی’ سید رضا حسن بخاری’ قاری عمران بھٹی’ رانا رفعت’ مرزا عمران’ رانا رفیق’ محمد طاہر قریشی’ رانا آصف’ فاروق بھائی’ ملک عامر’ محمد فیضان کے علاوہ سول سوسائٹی کے غیوم لوگوں نے بھرپور شرکت کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’عباس حیدر شیخ’ ذیشان جاوید ظفر ودیگر مقررین نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو پیغام دیا کہ کسی بھی جنگ کی صورت میں پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے’ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ نظر آئے گااور بھارت کے کسی بھی قسم کے جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گا’ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ایٹمی قوت ہیں اور دنیا ہماری طاقت اور قوت ایمانی کو بخوبی جانتی ہے اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہو گی’ مقررین نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور سرحد پار کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں،بھارت نے پاکستان پر بغیر شواہد کے الزامات عائد کئے ہیں اشتعال انگیزی پھیلا کر خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ‘ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ‘عوام کا جوش و جذبہ اور کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے’ ریلی کے اختتام پر بھارتی پرچم کے ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں