نامعلوم افراد نے شادی شدہ خاتون اغواء کر لی

گوجرہ( نامہ نگار) نامعلوم افراد نے شادی شدہ خاتون کوزبردستی اغواء کر لیا۔چک نمبر 357 ج ب کے محمد مالک نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ وہ محنت مزدوری سے فارغ ہو کر جب گھر واپس آیا تو اس کے بچے گھر پر موجود تھے جبکہ اس کی بیوی شبنم بی بی گھر پر موجود نہ تھی جس کو نامعلوم افراداغواء کر کے فرارہو گئے۔پولیس نے ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں