دنانیر مبین کی فلمی دنیا میں انٹری کی تیاریاں مکمل

لاہور (شوبز نیوز)2021ء میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے نے راتوں رات ایک عام لڑکی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔یہ ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی میمز اور گفتگو کا موضوع بنی۔ اسی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین نے ڈیجیٹل میڈیا پر اپنی پہچان تو بنا ہی لی ساتھ ہی شوبز انڈسٹری میں بھی کامیاب قدم رکھ دیا۔دنانیر نے اداکاری کے میدان میں پہلا قدم ڈرامہ سیریل صنفِ آہن سے رکھا، جس میں ان کی اداکاری کو تنقید نگاروں اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا۔اس کے بعد وہ محبت گمشدہ میری، ویری فلمی اور میم سے محبت جیسے ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ خاص طور پر میم سے محبت ایک کامیاب ترین ڈرامہ ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں