رحما زمان کی فیروز خان کی تعریف۔ اداکار کا حیران کن ردعمل

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ رحما زمان نے فیروز خان کی تعریف کی تو اداکار نے حیران کن ردعمل دے دیا۔رحما زمان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں فیروز خان کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔رحما زمان چند روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام دی نائٹ شو ود ایاز سموں میں بطور مہمان شرکت کی۔شو کے سیگمنٹ یہ اور وہ میں رحما زمان سے ان کے پسندیدہ مرد اداکاروں کے پوچھا گیا جس میں وہاج علی، بلال عباس، احد رضا میر اور دیگر اداکاروں پر رحما نے فیروز خان کا انتخاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں