رانا اظہر وقار فیڈمک کو شاندار ادارہ بنائینگے،شیخ اعجاز احمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ صدر مسلم لیگ (ن)فیصل آباد و سابق ایم پی اے نے سابق ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس وممتاز مسلم لیگی راہنما میاں عابد یعقوب ایڈووکیٹ ‘ سابق ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اسکے بعد شیخ ذیشان گچھا کے ہمراہ فیڈمک فیصل آباد کے نو منتخب چیئرمین ممتاز صنعتکار حدیبیہ ٹیکسٹائل ملز کے چیف ایگزیکٹو رانا اظہر وقار سے انکے آفس فیڈمک میں ملاقات کی اور انکو بطور چیئرمین فیڈمک چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ مجھے فخر ہے کہ رانا اظہر وقار میرے کلاس فیلو ہیں اور انتہائی شریف النفس اور ممتاز صنعتکار ہیں بلا شبہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے فیڈمک کو ایک شاندار ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اظہر وقار نے چیئرمین بننے کے فوری بعد 50کے قریب فیک پلاٹس جو صرف پراپرٹی مافیا نے پیسے کمانے کیلئے الاٹ کروائے تھے کینسل کردئیے جس سے ٹائوٹ مافیا اپنا بوریا بستر گول کرکے بھاگ گیا ہے اب صرف وہی لوگ اس اہم ترین انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹ حاصل کرسکے گا جو فیڈمک کے رولز کے مطابق طے شدہ شیڈول میں یہاں اپنا کاروباری یونٹ بنائیں گے۔ شیخ اعجاز احمد سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اظہر وقار چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ انشااللہ ٹائوٹ مافیا اور پراپرٹی مافیا کا بالکل داخلہ بند کردیا ہے۔ آنے والے چند ماہ میں یہاں پر میگا پراجیکٹس شہریوں کو بنتے ہوئے نظر آئیں گے جن میں ہسپتال، ایکسپو سینٹر اور دیگر جدید سہولتیں صنعتکاروں کو تحفہ میں دینگے۔ شیخ اعجاز نے کہا کہ ہمیں آپ پر اور آپکی صلاحیتوں پر پورا اعتماد اور فخر ہے اور ہم رانا ثنا اللہ خاں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے فیصل آباد کے ایک اہم ترین ادارہ کی ذمہ داری کیلئے آپ جیسے ایماندار اور محنتی نوجوان کا انتخاب کیا۔ رانا اظہر وقار نے کہا کہ شیخ اعجاز میرے بھائی ہیں اور کالج دور سے ہم انکی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ انہوں نے شیخ ذیشان گچھا’ میاں عابد یعقوب اور شیخ اعجاز احمد کا فیڈمک آنے اور عزت افزائی اور مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں