آگرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا۔مظفرآباد میں موجود ڈرائیور کے اہلخانہ کے مطابق آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کر دی۔ مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ یوسف شاہ کا 4روز پہلے انتقال ہوا۔




