تیز رفتار گاری کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کا مرتکب گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ75گ ب کا رہائشی محمد خالد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جڑانوالہ روڈ پر پہنچا تو نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا ۔تو ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ موقع پر موجود افراد نے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں