سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ،YDAکا ضلع کونسل چوک میں دھرنا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں شدت آ گئی، ینگ ڈاکٹرز نے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کرنے کے بعد محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کے ہمراہ ضلع کونسل میں دھرنا دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی’ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے’ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم آج ینگ ڈاکٹرز نے پیرامیڈیکس اور دیگر کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت کے دفتر سے ریلی نکالی جو کہ ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیتے ہوئے حکومت کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں