فیصل آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا،آج پھر69وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا صنعتی شہر ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید69وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 10خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ حسین آباد کے شہزاد کی اہلیہ(ر) کو ملزمان اعظم وغیرہ،مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا کے احمد رضا کی اہلیہ(ص) کو نامعلوم، سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون کے حبیب اللہ کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ محمد پورہ کے جاوید اقبال کی بیٹی(م) کو احسن وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے عدنان کی اہلیہ (ش) کو رفیق وغیرہ، ٹھیکریوالہ کے علاقہ74ج ب کے حسین کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم،241ر ب کی سکینہ بی بی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ ہمایوں ٹائون کے عرفان کی اہلیہ(ط) کو ملزمان سرفراز وغیرہ،صدر کے علاقہ مکہ سٹی کے یٰسین کی بیٹی(س) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے افضل کی ہمشیرہ(ل) کو الطاف وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ نگہبان پورہ کی شبانہ بی بی کا شوہرتصور اور ڈجکوٹ کے علاقہ 259ر ب کی عنبرین کا خاوند سہیل گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے جبکہ چناب کلب چوک میںاسامہ انور سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، سول ہسپتال کے باہر عابد محمود سے جھپٹا مار کر فون، سیف آباد کے شاہد سے 40ہزار و فون چھین لیا، علی ہائوسنگ کالونی میں انور ظہیر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی مالیت کا سامان، بائو والا کے سجاول کے گھر تالے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ بکر منڈی روڈ پر رمضان سے نقدی و فون، رضا آباد کے علاقہ میںبیس لائن پر نذر عباس سے نقدی و فون، کریسنٹ سکول کے قریب اسد علی سے 18ہزار و فون، مغل پورہ کے ندیم اقبال سے 40ہزار و فون، ملت چوک میں وقاص سے 60ہزار و فون، سنت سنگھ والہ روڈ پر مجاہد علی سے25ہزار و فون، تاج کالونی کے عبدالغفار کے گھر سے 8تولے زیورات، ساڑھے چار لاکھ کے بانڈز، پونے دو لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ پل ڈینگرو کے قریب شاہد مسیح سے 16ہزار و فون،100ج ب کڑی والا کے طاہر سے 35ہزار و فون، غازی آباد کے نعمان سے نقدی و فون،155ر ب کے ریاض کے ڈیرہ سے 3بکرے چوری، 260ر ب کے اسلم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، سبزی منڈی موڑ پر کاشف سے قیمتی فون، ناظم آباد کے قریب سیف الرحمن سے 25ہزار و فون، مظفر کالونی کے قریب تنویر سے 9لاکھ چھین لیے، ستارہ کالونی کے شہزاد سے جھپٹا مار کر فون، ستارہ کالونی کے عنصر سے اڑھائی لاکھ و فون چھین لیا’67ج ب کے الطاف حسین سے موٹر سائیکل، 73ج ب کے ارشد سے نقدی و فون، 275ج ب کے پرویز سے موٹر سائیکل، سمندری روڈ پر ثقلین سے جھپٹا مار کر فون، گرین آرچرڈ کے قریب امجد سے10ہزار و فون، جڑانوالہ روڈ پر اعجاز ہاشمی سے نقدی و فون، 240گ ب کے قریب سرفراز سے نقدی و فون، بچیانہ روڈ پر ملک ندیم سے 10ہزار و فون، جھمرہ روڈ پر عبدالرحمن سے نقدی وفون، 117گ ب کے ساجد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،26گ ب کے اصغر علی سے 20ہزار و فون، 39گ ب کے ارشد سے موٹر سائیکل،61ر ب کے یٰسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 151ر ب کے ظہیر کی حویلی سے مویشی چوری، 450ر ب کے ایوب کی حویلی سے مویشی، قصبہ تاندلیانوالہ کے مطلوب کے گھر کا صفایا کر دیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے وسیم سے نقدی و فون،503گ ب کے فیصل شہزاد سے سوا لاکھ و فون، 471گ ب کے طاہر ندیم کے گھر سے بکرے، رضا آباد کے ظفر عباس سے87ہزار و فون، نڑ والا روڈ پر محمد خان سے 63ہزار و فون ودیگر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں صادق مارکیٹ سے طاہر اشفاق، جناح کالونی سے حمزہ، کوہ نور پلازہ سے احسن علی، 204چک روڈ سے سہیل ، حاجی آباد کے بلال افضل، جمیل آباد کے جاوید، 202ر ب کے شاہد رمضان، جھنگ روڈ پر رضوان، محلہ الطاف گنج کے اظہر، دکن پارک سے ابراہیم، گلشن اقبال کے ا سد، محمدی چوک کے صائم ، سبزی منڈی سے حنیف، پل کوریاں کے اقبال، 5نمبر سٹاپ سے اصغر علی، مجاہد ٹائون کے افتخار حسین، رچنا ٹائون کے اشرف، 39گ ب کے عمران، بسم اللہ پارک کے عثمان علی، فرید چوک سے نقاش اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اور ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں