مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو ہلاک،2فرار

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہورکے پولیس ملازم سے واردات کی کوشش کرنے والے مبینہ ڈاکوؤں میں ایک ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔دوساتھی فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہورمیں تعینات پولیس کانسٹیبل ابراراللہ کے ساتھ دو موٹر سائیکلوں پر سوارمبینہ تین ڈاکوؤں نے چک نمبر415ج ب کے قریب واردات کر نے کی کوشش کی۔جس کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچی توچک نمبر415ج ب کے قریب سیم نالہ کی طرف سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہو ئے فصل مکئی میں اتر گئے۔تو مزید نفری طلب کی گئی۔فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیاگیا تو ایک ملزم شدیدزخمی حالت میں پایا گیاجبکہ اس کے ساتھی فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے زخمی نے مضروبی حالت میں اپنا نام عدنان ولد فقیر دین سکنہ چک نمبر312گ ب بتلایاجس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستہ میں ہی ہلاک ہو گیا۔فرارہو نے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق ہونے والامبینہ ڈاکو ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب بیان کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں