منشیات فروشی میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (بیوروچیف)پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقہ داؤد گوٹھ سے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان عرفان، نعمان، فیاض، زاہد علی اور سجاد حسین کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پیکٹ آئس، 4 پیکٹ کرسٹل، ایک پیکٹ حشیش، 5 عدد ہکس(آئس میں استعمال کرنے والے)، 3 عدد موبائل فون اورنقدی بھی برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ منشیات اور مستروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں