خاتون کے اقدام خودکشی اور ہلال احمر ہسپتال سے تعلق کی خبر غلط نکلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر خودکشی کی کوشش کرنے والی سٹاف نرس صنوبر کا ہلال احمر ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ خاتون ہلال احمر ہسپتال آفس میں کام کرنے والی اسٹیٹ لائف کی فوکل پرسن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلال احمر ہسپتال ہیلتھ کارڈ آفس میں کام کرنے والی اسٹیٹ لائف کی فوکل پرسن صنوبر کو گزشتہ روز سینے میں درد ہونے کی وجہ سے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا اور دل کا مسئلہ نہ ہونے پر لواحقین صنوبر کو لیکر میاں ٹرسٹ ہسپتال لے گئے۔ جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں