فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ روشن والا انسپکٹر شاہد پرویز نے جھیل سیف الملوک پر سیر کے دوران خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تھانہ روشن والا میں زیردفعہ 509 اور 292 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ اے ایس آئی مبشر حفیظ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خواتین سیاحوں کے بارے میں ہتک آمیز گفتگو کرنے والے ملزم محمد یوسف ولد احمد علی جوکھیا سکنہ 236 رب کو گرفتار کر لیا۔ خواتین کے متعلق ہتک آمیز گفتگو معاشرے میں عورت جیسے پاکیزہ رشتہ کی توہین ہے جس پر ملزم کو سیروتفریح کے بعد گھر پہنچنے پر ایس ایچ او تھانہ روشن والا نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔




