روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر 5بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) روٹھی بیوی کو منانے میںناکامی پر 5 بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ سیالکوٹ نارووال کے رہائشی اقبال احمد ولد نذیر احمد کی شادی نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب گلشن ٹائون کی رہائشی سے ہوئی۔ ان کے ہاں 5بچے پیدا ہوئے۔ مذکورہ نوجوان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے آ گئی۔ تو اقبال بیوی کو منانے کیلئے سسرال آیا۔ بیوی کو منانے کی کوشش کی تو روٹھی بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔جس پر اس نے مبینہ طور پر گندم میںرکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ جبکہ متوفی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے نشہ آور چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں