معمولی تلخ کلامی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی تلخ کلامی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ عیسیٰ نگری کا رہائشی 20سالہ گلفام ولد عمران موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث ملزم رانا ججی کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہو گئی تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم ججی نے ساتھیوں کو بلا کر پہلے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم غلام محمدآباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں