صحافی عوامی مسائل ارباب اختیار تک پہنچاتے ہیں

مامو ں کانجن (نامہ نگار) صحافی اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچانے اور انکے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،معاشرتی ترقی خوشحالی لوگوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہراول دستے کاکام کرتاہے،اپنے صحافتی پیشہ وارانہ فرائض کی بجاآوری مین کئی خطرات سے دوچار ہونے کے باوجود حق وسچ کے پرچم کو بلند کرنے اور قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیتا۔ان خیالات کا اظہار چوہدری رضوان کاہلوں چیر مین تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے ہر فرد کی آنکھ،کان بن کر انکی داد رسی میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لاتا ہے کیونکہ صحافت خبروں کی ترسیل کا نام نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں