بھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،5افراد ہلاک

اتراکھنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اترکاشی میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں 5افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ اترکاشی کے گنگانی کے قریب پیش آیا، جس میں 5یاتری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر میں 6افراد سوار تھے۔ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری، جو گنگانی سے پہلے ناگ مندر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ساتھ ہی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیو آر ٹی نے 108ایمبولینس گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں