تین مبینہ پولیس مقابلے،دو ملزم پار،تیسرا زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے قریب سی سی ڈی اقبال ڈویژن نے مبینہ پولیس مقابلہ میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اقبال ڈویژن کے انچارج انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ نے نفری کے ہمراہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو تقریباً 20منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، مرنے والے ڈاکو کی شناخت کامران علی عرف علی سکنہ شیخوپورہ کے نام سے ہوئی جوکہ بین الاضلاعی ڈکیت کا سرغنہ اور شیخوپورہ سمیت فیصل آباد کے متعدد تھانوں میں پولیس مقابلے’ قتل’ ہائوس رابری’ ڈکیتی’ راہزنی سمیت دیگر نوعیت کے 68سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضہ سے تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں واردات کے دوران چھینی گئی ہنڈا 70موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔دریں ثناء ۔جڑانوالہ (نامہ نگار) سی سی ڈی لائلپور ڈویژن نے تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 105 گ ب بنگے چک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور اسکے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن انسپکٹر صدیق چیمہ ماتحت عملہ کے ہمراہ دہشت گردی’ قتل اور اقدام قتل کے اشتہاری ملزم گلفام شاہ کی گرفتاری کیلئے جا رہے تھے کہ جب وہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 105گ ب بنگے چک روڈ پر چار مسلح ڈاکو درخت گرا کر روڈ بلاک کر کے راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر دیکھا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے 2شہریوں سے نقدی’ فون وغیرہ چھیننے کے بعد باندھ کر کھیتوں میں بیٹھایا ہوا تھا۔ جن کو پولیس نے آزاد کروایا اور زخمی ڈاکو کو ہسپتال لایا جار ہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا، جس کی شناخت فیصل عرف فیصلہ ولد جاوید سکنہ 247 رب میانی سے ہوئی۔ جو کہ فیصل آباد’ ٹوبہ اور ضلع قصور کے مختلف تھانوں میں 30سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مارے جانیوالے ڈاکو سے ٹھیکری والہ کے علاقہ میں واردات کے دوران شہری سے بھی چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا اور پولیس نے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں