فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 95 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ مزاحمت پر 2افراد لہولہان’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور 5نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ کی ثوبیہ کی بیٹی (ل) کو ملزمان شان وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ محلہ حسین نگر کے امین کی بیٹی (ن) کو نامعلوم’ سمندری کے علاقہ 469 گ ب کے ناصر کی بھتیجی (الف) کو ملزمان ساجد وغیرہ’ مریدوالہ کے علاقہ 481 گ ب کے اسحاق کی بیٹی (ت) کو نوید وغیرہ اور ملت ٹائون کے رہائشی عمران کا بیٹا’ فرید ٹائون کے اصغر علی کا بیٹا’ گٹی کے رہائشی آصف کا بھائی’ صدر کے علاقہ 228 رب کے عارف کے بیٹے فرزند علی اور جڑانوالہ کے علاقہ محلہ انور آباد کے شفیق کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 228 رب کے شان کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکو گھر کے سربراہ بشارت کو مزاحمت پر چھری سے زخمی کر کے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ کر لے گئے’ نشاط آباد کے علاقہ 4ج ب میں شاہد محمود سے سوا لاکھ چھین کر مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر لہولہان کر دیا’ جیل روڈ پر رمضان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ تاج محل سنیما روڈ پر اعجاز سے جھپٹا مار کر فون’ کچہری بازار میں رئوف سے جھپٹا مار کر فون’ پولیس لائن کے باہر اعجاز سے جھپٹا مار کر فون’ حمید پارک سے رمضان سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ جناح کالونی میں نعمان سے جھپٹا مار کر فون’ جناح کالونی کے قریب غلام مرتضیٰ سے 14ہزار’ فون’ غلام محمد آباد کے حامد سے نقدی’ فون’ غوثیہ پارک غلام محمد آباد کے ندیم سے سوا دو لاکھ روپے’ قائم سائیں دربار کے قریب اویس سے موٹرسائیکل’ کلیم شہید کالونی کے سمیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 218 رب کے عمر دراز کے بھائی کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 13لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ ریکس سٹی کے قریب عامر سے جھپٹا مار کر فون’ پیپلزکالونی کے طارق جاوید سے موٹرسائیکل’ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے قریب مزمل سے نقدی’ فون’ سیف اﷲ شہید روڈ پر شبیر جیلانی سے 3لاکھ’ فون’ سوساں روڈ پر طیب علی سے نقدی’ فون’ بولیدی جھگی کے حمزہ سے نقدی’ فون’ قائم سائیں دربار کے قریب محمد عمر سے 15سو روپے’ فون’ چباں روڈ پر اعجاز سے 5ہزار’ فون’ ملک پور سٹاپ کے اصغر علی کے گھر کا صفایا کر دیا’ منصورآباد کے سعید اختر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ منصورآباد گلی نمبر3 کے یاسر امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر 42لاکھ کے زیورات’ نقدی چور لے گئے’ 9 ج ب کے عبدالرحیم سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے عارف علی سے 10ہزار’ فون’ 5ج ب کے شاہد محمود سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 51 ج ب کے ارشد جونیجو سے ساڑھے تین لاکھ روپے’ 27سو ریال چھین لیے’ 116 ج ب کے قریب ندیم سے نقدی’ فون’ 195 رب کے اشفاق کے ڈیرہ سے مویشی’ 32ج ب کے وقار سے 10ہزار’ فون’ بٹالہ کالونی میں کاشف سے جھپٹا مار کر فون’ پہاڑی گرائونڈ کے قریب عمر دراز سے 1لاکھ دس ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے نور آصف سے 24ہزار’ فون’ 242 رب کے قاسم علی کے گھر سے 2بکرے’ 243 رب کی کوثر پروین سے 48ہزار’ فون’ خان ماڈل کالونی کے وارث سے موٹرسائیکل’ 227رب کے عدنان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 237رب کے ارشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر شعیب سے 10ہزار’ فون’ رچنا ٹائون کے قریب احمد رضا سے 70ہزار’ فون’ ستیانہ روڈ پر خان ماڈل کالونی کے قریب وارث سے موٹرسائیکل’ 209رب کے نعیم کے گھر کا صفایا کر دیا’ 209چک روڈ پر جاوید سے 40ہزار’ فون’ سمن آباد کے محبوب سے نقدی’ فون’ 223 رب کے اعجاز کی بیٹی سے زیورات’ نقدی چھین لی’ علی ہائوسنگ کالونی کے عالم سے نقدی’ طلائی چین چھین لی’ 424گ ب کے ستار سے نقدی’ فون’ 609گ ب کے اشفاق سے نقدی’ قصبہ تاندلیانوالہ روڈ پر آصف سے 40ہزار’ فون’ ڈی ٹائپ کالونی کے عمر دراز سے 40ہزار’ فون’ سمندری روڈ بجلی گھر کے قریب علی اکبر شاہ سے 17ہزار’ فون’ دارالحسان ٹائون کے قریب نعیم سے 43ہزار’ فون’ سول ہسپتال جڑانوالہ سے مقصود علی’ 648 گ ب کے تنویر سے 55ہزار’ فون’ 60گ ب کے عادل سے 20ہزار’ فون’ 236 گ ب کے راشد سے 50ہزار’ فون’ 104گ ب کے آصف سے 80ہزار’ فون’ 39گ ب میں صدیق کا گھر لوٹ لیا’ 74گ ب کے اصغر علی سے موٹرسائیکل’ 39گ ب کے غلام رسول کے گھر کا صفایا کر دیا’ 29گ ب کے غلام غوث سے نقدی’ فون’ 563گ ب کے سمیر خان سے نقدی’ فون’ 566 گ ب کے سجاد حسین کے گھر سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ شیخوپورہ روڈ پر نصیر سے موٹرسائیکل’ 73رب کے محمد عمر کے ڈیرہ سے مویشی’ 97رب کے تجمل حسین سے نقدی’ فون’ 426 گ ب کے عبدالمنان سے نقدی’ فون’ 427 گ ب کے عمران سے نقدی’ فون چھین لیا اور دیگر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں ایف بی آر آفس سے کامران’ چنیوٹ بازار سے خلیل’ ضلع کچہری سے اویس’ کلیم شہید کالونی کے عمر حیات’ سوساں روڈ پر عبدالقیوم’ حاجی آباد کے حسنین’ نتھوچک کے یونس’ پنجاب بینک جڑانوالہ روڈ سے اسحاق’ 127گ ب کے عثمان’ 261رب کے عبدالرئوف’ 97رب کے علی حیدر اور دیگر سے موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




