مریم نوازکا پاک فوج کے لئے اعزازو افتخارکا اظہار

لاہور (بیوروچیف) آپریشن بنیان مرصوص پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کے لیے اعزازو افتخار کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں کہابھارتی جارحیت کادن کی روشنی میں جواب دیاجوتاریخ میں یاسرزمین کے سپاہیو!تم پرسلام ہو،تمہارے جذبے،تمہاری غیرت کوسلام ہو،سلام ان محافظوں کوجنھوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت وحکمت سے جواب دیا، آپریشن بنیان مرصوص صرف ایک جوابی کارروائی نہیں ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا یہ ایک تاریخی اعلان ہیکہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، دشمن نے حدپار کی توپاکستان نے صبر کوحکمت میں بدلااورکڑی ضرب ماری،ہماراہرایک سپاہی،ہرہتھیار،ہرسانس مادرِوطن کے تحفظ کی قسم کھا کرزندہ ہے،امن کے خواہاں ضرورہیں مگرحملے کاجواب خاموشی نہیں ضرب ہوتاہے، پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی سرحدیں خاردارتاروں سے نہیں شہداء کے لہو سے محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں