گرین شرٹس کی کوچنگ کیلئے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ جمع ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جانے لگا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سرفہرست ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)حکام کے ساتھ سابق کیوی کوچ کی ابتدائی بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے، اس میں انہوں نے اپنی مرضی کا اسٹاف ساتھ رکھنے کی شرط رکھی ہے، بورڈ فی الوقت اس مطالبے کو ماننے پر آمادہ نہیں تاہم بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔اسکے علاوہ ملکی کوچز بھی قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کی دوڑ میں شامل پیں، زیر گردش ناموں میں ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کے علاوہ سابق آل عبدالرزاق بھی گرین شرٹس کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں