پہلے ہی کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم انسان کا بچہ نہیں بنے گا

کراچی (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ہی مودی کے بارے میں کہا تھا انسان کا بچہ نہیں بنے گا، بھارت بدنام ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی، انھوں نے کہا کہ ہرجگہ مودی کی وجہ سے بھارت بدنام ہورہا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم تو خود کافی عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں، کس منہ سے بغیر تحقیقات کیے ہم پر الزام لگاتے ہو۔ سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شکریہ، سلیوٹ پیش کرتا ہوں، دن کی روشنی میں دکھا دیا ہمیں کمزور نہ سمجھیں، لڑو ہماری فوج کے ساتھ تو تمہیں پتا چلے کہ تم کتنے تگڑے ہو۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، کرکٹ کے تعلقات بہتر ہونے چاہیئں، آپ اپنی ٹیم بھیج رہے ہو نہ کھیلناچاہ رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں