عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے پر محمد وسیم کو مبارکباد

کوئٹہ (سپورٹس نیوز) صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے قومی باکسر محمد وسیم کو عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے شعبے کو فعال، باقاعدہ اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں۔ اور بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں