9سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی2کمسن بچوں سمیت قتل

کوٹری (مانیٹرنگ ڈیسک) جامشورو کی تحصیل کوٹری خدا کی بستی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشیں کی شناخت عمران احمد خان اہلیہ عالیہ اور اس کے 2 کمسن بچوں کی ہیں۔ظفر صدیقی کے مطابق چاروں افراد کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور ہلاک افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران احمد نے 9 سال قبل پسند کی شادی کرکے کوٹری میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے اور لاشیں3 دن پرانی ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں