گرمی کا ستایا نوجوان نہر میں ڈوب گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے نواح خیروالا بنگلہ 210 ج ب کے قریب گرمی کا ستایا ہوا نوجوان جھنگ برانچ نہر میں ڈوب گیا’ ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوجوان کی نعش کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 275ج ب کا 18سالہ ارسلان ولد محمد اسلم دوستوں کے ساتھ 210ج ب خیروالا بنگلہ’ پینسرہ بھوآنہ روڈ پر نہر جھنگ برانچ میں نہانے کیلئے گیا اور اس نے نہر میں چھلانگ لگائی لیکن باہر نہ آیا تو اس کے ساتھیوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوجوان کی نعش کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم ابھی تک مذکورہ نوجوان کی نعش نہ مل سکی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نہر 60فٹ چوڑی اور 8فٹ گہری ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کا بہائو بھی کافی تیز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں