معمولی جھگڑے پر مخالف کو چھریوں کے وار کر کے لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا۔ حملہ آورفرار ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ صدر کے علاقہ عدنان نگر میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان عباس وغیرہ نے نوید کو چھریوں کے وار کر کے بری طرح لہولہان کر دیا مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں